غزہ میں علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، چینی وزیرخارجہ

0

چین نے ہمیشہ مشاورت کے ذریعے ہاٹ ایشوز کو حل کرنے کی وکالت کی ہے، وانگ ای

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ غزہ میں موجودہ تنازعے کے دوران علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، چین نے ہمیشہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ہاٹ ایشوز کو حل کرنے کی وکالت کی ہے۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

دونوں فریقوں نے چین ایران تعلقات کے بارے میں مثبت بات کی اور کہا کہ وہ ہر سطح پر تبادلے کو برقرار رکھیں گے اور عملی تعاون کو فروغ دیں گے۔اس مو قع پر وانگ ای نے کہا کہ چین نے تضادات میں شدت پیدا کرنے، تنازعات کو پھیلانے اور فوجی مہم جوئی کی مخالفت کی ہے اور تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید ایسے اقدامات کریں جو علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہوں۔

چین ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہے گا، تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنائے گا، مزید بین الاقوامی اتفاق رائے اور طاقت جمع کرے گا اور تنازعات کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو موجودہ علاقائی صورتحال میں کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور وہ تنازعے کو مزید پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

ایران بین الاقوامی معاملات میں چین کے اہم اثر و رسوخ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور حالات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل کو خطرہ مول لینے سے گریز کرنا چاہیے اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!