چین ، گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک فورم کا بیجنگ میں انعقاد

0

ہم سب کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، جوہرسلیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے صدر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ آج کے معاشرے میں، ہم سب کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا  ہے جیسے آب و ہوا کی  تبدیلی ، دہشت گردی،  انسداد غربت  اور دیگر مسائل،  یہ سب کچھ  اقوام متحدہ کے نئے پائیدار ترقیاتی اہداف میں  شامل کیا گیا ہے،  لیکن دنیا اب بھی ان مسائل کو حل کرنے سے بہت دور ہے۔لہذا  دنیا بھر کے پالیسی سازوں کو ان مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ اہداف صرف مخصوص ممالک کے بجائے  پوری  دنیا کے تمام لوگوں، تمام تہذیبوں اور تمام ثقافتوں  کے لیے ہیں ۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطا بق 2024 کے برکس سربراہی اجلاس کے انعقاد سے کچھ دن قبل سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی روابط اور چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں سی جی ٹی این نے  بیجنگ میں گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک فورم کا انعقاد کیا ۔ فورم کا موضوع  "امن ، ترقی، سلامتی ، اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ خوشحال دنیا کی تعمیر ”  تھا ۔   

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی روابط کے سربراہ  لیو جیان چھاؤ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ ا ور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو تقاریر کیں۔ دنیا بھر کے 76 ممالک کے معززین، حکومتی نمائندوں، تھنک ٹینک اسکالرز اور میڈیا کے نمائندوں نے فورم میں آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ "گلوبل ساؤتھ” مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے مل کر کام کر رہا ہے، اور امن اور سلامتی کی وکالت کرنے اور شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کی راہ پر ایک بلند آواز بن رہا ہے۔

چائنا میڈیا گروپ فعال طور پر چین اور "گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کے مابین تبادلوں، مکالمے اور باہمی سیکھنے کے لئے ایک پل تعمیر کرے گا، اور "گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینک کے لئے ایک رابطہ پلیٹ فارم بھی فعال طور پر فراہم کرے گا تاکہ فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جاسکے اور شفافیت اور انصاف کو فروغ دیا جاسکے۔ ہم گلوبل ساؤتھ کے تھنک ٹینک کے ساتھ مل کر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے بہتر مستقبل کی طرف فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

فورم میں 40 "گلوبل ساؤتھ”  تھنک ٹینکس بشمول پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف  ریجنل اسٹڈیز اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف چائنا میڈ یا گروپ نے مشترکہ طور پر "گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینکس مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک خوشحال دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی تجویز ” پر دستخط کیے اور اسے جاری کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!