ایس سی او کو تمام ممالک کی ترقی کیلئے ایک قابل اعتماد سپورٹ بنایا جائے گا، چین

0

فریقین "شنگھائی اسپرٹ” کو آگے بڑھائیں، وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ  پریس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل (وزیراعظم) کے پاکستان میں ہونے والے تئیسویں اجلاس  کے نتائج کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جمعرات کے روز چینی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ اس اجلاس میں، مختلف ممالک کے رہنماؤں نے نئی صورتحال کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور عوام کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات اور اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی اور تمام ارکان  نےاہم اتفاق رائے حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ ایس سی او کے اتحاد اور باہمی اعتماد، امن و سکون، خوشحالی اور ترقی، دوستانہ ہمسائیگی اور  انصاف کے "پانچ مشترکہ گھروں” کی تعمیر کی اہمیت کی مزید وضاحت کی۔ انہوں نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ "شنگھائی اسپرٹ ” کو آگے بڑھایا جائے ، اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے، اور سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک مختلف رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں چین کے اہم کرداروں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین کے کام کی فعال حمایت کریں گے، سلامتی، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، مالیات، باہمی روابط، عوام سے عوام کے تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے، ایس سی او کو تمام ممالک کی ترقی و احیاء اور لوگوں کے امن و اطمینان  اور کام کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد سپورٹ بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!