روچڈیل میں اسلاموفوبیا بارے آگاہی دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر) روچڈیل میں اسلاموفوبیا بارے آگاہی دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد ۔ مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ،روچڈیل کونسل میں ہیڈ آف پالیسی ، پرفارمینس اینڈ اپرومنٹ بن گرین ووڈ، تقریب کی آرگنائزر عمیرہ طاہا،چئیر کونسلر ثمینہ ظہیر اور سر گرم سماجی و کمیونٹی شخصیت غلام رسول شہزاد کے علاوہ دیگر کی شرکت ۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ روچڈیل میں بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے لوگ رہائش پزیر ہیں عالمی سطح پر اس وقت دین اسلام بارے منفی تاثر دیا جا رہا ہے بین المذاہب کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط سے ایک دوسرے کے مذہب کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

آرگنائزر عمیرہ طاہا کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد اسلاموفوبیا بارے آگاہی دینے کے ساتھ مقامی سطح پر بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو مدعو کیا تاکہ ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملے اور آپس میں باہمی روابط مضبوط ہوں ۔ چیئرپرسن ایمپلویمنٹ اینڈ کوالٹی کمیٹی کونسلر ثمینہ ظہیر نے کہا کہ روچڈیل کونسل کے مختلف شعبہ جات میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ انہیں اسلاموفوبیا سے نبٹنے بارے انہیں آگاہی دی جائے ۔

سماجی و کمیونٹی راہنما غلام رسول شہزاد نے کہا کہ آپکے علم میں گا کہ اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا بارے تسلیم کیا ہوا ہے کہ اس بارے لوگوں کو آگاہی دی جائے تاکہ اس بہتر انداز سے نبٹا جائے روچڈیل کونسل کی کاوشیں اس بارے قابل ستائش ہیں ۔

بن گرین ووڈ کا کہنا تھا کہ روچڈیل کونسل برابری مساوات اور بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو برابری کی سطح پر مواقع فراہم کرنے بارے تہیہ کیے ہوئے ہے اس وجہ سے روچڈیل کونسل میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گی،روچڈیل کونسل کی اسلاموفوبیا سے نبٹنے کے لیے ٹھوس ومربوط حکمت عملی نے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!