چین دنیا میں شجرکاری بڑھانے کیلئے سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینے والا ملک بن گیا 

0

چین نے صحرازدگی کی روک تھام میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں

بیجنگ (ویب ڈیسک) صحرازدگی کی روک تھام  کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی 16ویں کانفرنس سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔صحرازدگی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کے گزشتہ 30 سالوں کے دوران، چین نے صحرازدگی کی روک تھام اور کنٹرول میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر گزشتہ سال جون سے چین نےشمال مشرقی، شمالی اور شمال مغربی چین کے "تھری نارتھز” منصوبے کا آغاز کیا ۔

فی الحال ، "تھری نارتھز” پروجیکٹ کے علاقے میں جنگلات کی کوریج کی شرح پچھلی صدی کی 70 کی دہائی کےصرف 5فیصد سے بڑھ کر 13.84فیصد تک ہوگئی ہے۔ 2023 کے اختتام تک چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر  گئی ہے، جنگلات کا ذخیرہ 20 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر  گیا اور لگائے گئے جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے، یوں چین دنیا میں شجرکاری بڑھانے کے شعبے میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینے والا ملک بن گیا ہے۔

صحرازدگی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی ڈپٹی ایگزیکٹو سیکریٹری اینڈریا میسا موریلو نے کہا کہ چین نے زمین کے انحطاط میں صفر اضافے کا ہدف پورا کیاہے، جس میں 53 فیصد  صحرازدگی کی شکار زمینوں کا مؤثر طریقے سے  انتظام کیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے تشکیل شدہ سبز "دیوار چین "نے  دنیا کے لئے عمدہ مثال قائم کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!