چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع

0

چین کی جدید لاجسٹکس کی ترقی نے کامیابیاں حاصل کی ہیں ،چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے انچارج نے2024میں چین کے لاجسٹکس انٹرپرینیورز کی سالانہ کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں ، چین کی جدید لاجسٹکس کی ترقی نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سماجی لاجسٹکس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ 2024میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360ٹریلین یوآن سے تجاوز کرجائے گا ، جو قومی معیشت کی مستحکم اور تیز رفتار ترقی کی بھرپور حمایت کرے گا۔

اعدادو شمار کے مطابق چین میں سوشل لاجسٹکس کی لاگت میں مسلسل کمی آ رہی ہے ، اور جی ڈی پی میں لاجسٹکس اخراجات کا تناسب 2024 میں تقریباً 14.1 فیصد تک گرنے کی توقع ہے ۔ اب تک A درجے کی لاجسٹک انٹرپرائزز کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!