ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے پرانے ساتھیوں سے ملاقات

0

محمد یوسف اور مظفر علی خان نے شیخ محمد پرویز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا

بہروز علی خان اور رشید ڈار نے بذریعہ فون نیک تمناؤں کا اظہار کیا

دوستوں کی طرف سے محمد یوسف اور انکی فیملی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی گئی

دبئی (شیخ محمد پرویز) ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے چیئرمین محمد یوسف اور وائس چیئرمین بہروز علی خان قابل ستائش ہیں کہ گروپ کے دوستوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ھیں اور ملاقاتوں کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔

آجکل میں دبئی وزٹ ویزہ پر آیا ہوں،جیسے ہی دبئی کے دوستوں کو معلوم ہوا۔ فوری طور پر دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ورکنگ ڈے کی وجہ سے کچھ دوست شامل نہ ہو سکے۔جو اگلے پروگرام میں شامل ہونگے،پرتکلف کھانے کا اہتمام محمد یوسف اور مظفر علی خان نے کیا،الفطیم کی یادیں اور گزرے ہوئے خوبصورت لمحات و دوستوں کا بار بار ذکر ہوا۔

کراچی سے بہروز علی خان اور شارجہ سے رشید ڈار نے ظہرانے کے دوران فون کرکے اظہار تشکر کیا اور دوستوں سے گپ شپ کی،ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے تمام دوستوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوستوں نے محمد یوسف اور انکی فیملی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔محفل کا اختتام دعائے خیر سے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!