سلامتی، تحفظ اور آگ سے محفوظ بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش انٹرسیک 2025 کا افتتاح

0

آٹھ پاکستانی کمپنیوں کی دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ انٹرسیک 2025 میں شرکت

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصلر جنرل حسین محمد نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا

انٹرسیک 2025 پاکستانی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ تلاش کرنے اور کاروباری روابط بڑھانے کا ایک مثالی موقع فراہم کرے گی

دبئی (طاہر منیر طاہر) سلامتی، تحفظ اور آگ سے محفوظ بنانے والی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ انٹرسیک 2025 میں شرکت کی، پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

سلامتی، تحفظ اور آگ سے محفوظ بنانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش انٹرسیک 2025 کا 26 واں ایڈیشن 14 سے 16 جنوری تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہو ا۔ اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام 08 پاکستانی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایونٹ میں شرکت کی ۔

پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان کے ہمراہ پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ پاکستانی نمائش کنندگان نے ایونٹ کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات اور دیگر جی سی سی مارکیٹوں میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے ایسے پلیٹ فارمز کی اہمیت پر زور دیا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ انٹر سیک جیسی عالمی نمائشوں میں شرکت پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور سکیورٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ قونصل جنرل حسین محمد نے مزید کہا کہ یہ تقریب پاکستانی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ تلاش کرنے اور کاروباری روابط بڑھانے کا ایک مثالی موقع فراہم کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!