قونصل جنرل پاکستان بارسلونا کی کتلان پارلیمنٹ کی سپیکر سےخصوصی ملاقات

0

بارسلونا( نمائندہ خصوصی)بارسلونامیں نئے تعینات ہونے والے پاکستان کے قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ نے مقامی اداروں اور کتلان ہسپانوی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

گذشتہ دنوں انہوں نے کاتالان پارلیمنٹ کی سپیکر لاؤرا بوراس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سپیکر کاتالان اسمبلی لاؤرا نے انہیں پارلیمنٹ اور کاتالونیا کی پارلیمانی روایات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

قونصل جنرل مرزا سلیمان بابربیگ نے انہیں پاکستان اور کاتالونیا میں پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ پاکستان میں قومی اسمبلی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وہ پاکستانی پارلیمانی نظام کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!