پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کی تقریبات، بروکلین میں میلے کا انعقاد ، حمیر ا ارشد اور میرا کی شرکت

0

نیویارک(طاہر محمود چوہدری)امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین، نیویارک میں پاکستان کے 75 ویں گولڈن جوبلی جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز ’’بروکلین میلہ 2022‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

میلے میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جشنِ آزادی میلے کی مہمان خصوصی قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی تھیں جبکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت نیویارک سٹی کے بعض حکام نے بھی شرکت کی۔

’این وائی پی ڈی‘ کے پولیس بینڈ نے امریکی و پاکستانی ترانے کی دھنیں بجائیں جبکہ سٹیج پر بھی سب نے مل کر پاکستان کا قومی ترانہ گایا۔

پاکستانی فنکاروں گلوکارہ حمیرا ارشد، اداکارہ میرا و دیگر نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا، قونصل جنرل عائشہ علی، میلہ کے منتظمین مشتاق کمبوہ اور راجہ رزاق نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے وزیراعظم پاکستان کے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!