ملاقات میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے بہترین طریقہ پر تبادلہ خیال کیا گیا
سیلاب زدگان کی امداد کیلئے سرور چیریٹی اکا ئونٹ میں خطیر رقم جمع کر رہے ہیں،سابق گورنر پنجاب
لندن(نمائندہ خصوصی)چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل (GPKSC) سکندر راجہ خان اور صدر GPKSC کالا خان نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے دوستوں محمد فرخ راجہ، شیراز راجہ، زبیر اعوان ایڈووکیٹ، راجہ جاوید، محمد ارشد راجہ، اعجاز خان، بہادر خان اور فراز اسلم کے ہمراہ مظہر حیات راجہ کی رہائش گاہ لندن میں ملاقات کی ۔
بعد ازاں دوطرفہ امور بالخصوص پاکستان کے موجودہ سیاسی امور کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور حالیہ سیلاب زدگان کی صورت حال سے نمٹنے کے بہترین طریقہ اور سیلاب کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے بہترین طریقہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے سربراہوں نے اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان میں جائیدادوں اور زمینوں پر قبضے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا جس پرچوہدری سرور نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کی زمینوں اور جائیداد کے مسائل میں مدد کے لیے لاہور میں دفتر قائم کیا ہے اور دنیا بھر میں اس کے عہدے دار ہیں جن سے پاکستانی تارکین وطن رابطہ کر کے اپنی زمین اور جائیداد کے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔
سابق گورنر چوہدری سرور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں مقیم پاکستانی،کشمیری تارکین وطن کو بھی اس ملک کی مقامی سیاست میں حصہ لینا چاہیے جس میں وہ مقیم ہیں اور ہم پاکستانی،کشمیری تارکین وطن کو اپنی نوجوان نسل کو مقامی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
چوہدری محمد سرور نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اوور سیز کمیونٹی کی جانب سے اپنے سرور چیریٹی اکا ئونٹ میں خطیر رقم جمع کر رہے ہیں اور ان کی چیریٹی پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں کے متاثرین کے لیے امداد کے 13 کنٹینرز بھیج چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے متاثرین کی بحالی میں مزید مدد کریں جس سے ان کی زندگیوں کو معمول پر لانے میں چند سال لگیں گے کیونکہ بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور ان کے مکانات، فصلیں اور لائیو سٹاک جس پر وہ بہت زیادہ انحصار کرتے تھے۔