جدہ:پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی والدہ کی وفات پر صحافی برادری کی جانب سے تعزیت ریفرنس کا انعقاد

0

جدہ(خالدنواز چیمہ) پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی والدہ کی وفات پر سعودی عرب کے شہر جدہ میں صحافی برادری کی جانب سے تعزیت ریفرنس کا انعقادکیا گیا۔

جدہ کی صحافی برادری نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی والدہ کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں جدہ کی صحافی برادری افضل بٹ کے ساتھ کھڑی ہے،بےشک ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔

تعزیتی ریفرنس میں پریس قونصل حمزہ گیلانی نے بھی خصوصی شرکت کی اور افضل بٹ کی والدہ کی رحلت پر دکھ کا اظہار کیا،صحافی برادری نے تلاوت قرآن پاک اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں چوہدری ریاض گھمن، خالد چیمہ، محمد عدیل، جہانگیر خان، شعیب الطاف، فواد سواتی، ملک منظور، عبدالخالق اور دیگر شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!