تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار مثالی تھا،ملک منظور حسین اعوان

0

سعودی عرب میں خواتین اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،سحرش میمن

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی مرکزی راہنماء سحرش میمن کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جدہ (خالد نوازچیمہ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی مرکزی راہنماء سحرش میمن نے چودہ اگست یوم آزادی کے حوالے سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جس مسلم لیگی خواتین و عہدیدران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان تھے۔پروگرام کی صدارت سیکرٹری جنرل جدہ مہر عبدالخالق لک نے کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ تحریک پاکستان میں بھی خواتین کا کردار مثالی تھا اور آج تکمیل پاکستان کی تحریک میں بھی مسلم لیگی خواتین کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔

پاکستان بنانے میں بھی خواتین کا کردار اہم تھا اور آج پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کے کے لیے بھی خواتین قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں آج کے پروگرام میں خواتین کی بھرپور شرکت پر سحرش میمن صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

عبدالخالق لک نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے پاکستان بنایا تھا اب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو سنوارے گے، سحرش میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان بنانے والی جماعت میں ہیں، ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو یقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب میں خواتین اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

پروگرام میں وائس چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور راجپوت،ممبر مجلس عاملہ رانا زوہیب علی ۔ نائب صدر جدہ رانا بشارت علی،سینئر نائب صدر یوتھ ونگ جدہ ملک ولید بہادر،ڈاکٹر فیصل لک،ملک سیف اعوان،سعد علی ،ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا سعودی عرب زوہیب شہزاد کھوکھر،علی حمزہ ارباب احمد،خواتین میں سینئر راہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب تانیہ ارشد ،حفصہ آمین ،سدرہ منیر ،نور فاطمہ اور دیگر مسلم لیگی خواتین بھی موجود تھی۔

آخر میں سکول کے ہونہار بچوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے اور سحرش میمن کی جانب سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!