سعودی عرب اور پاکستان دو جسم اور ایک جان کی مانند ہیں، احسن اقبال

0

جدہ (خالدنواز چیمہ) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابقہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دو جسم اور ایک جان کی مانند ہیں ،دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ میں ساتھ دیا ہے۔

جدہ کے ممتاز کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک کی جانب سے منعقدہ یوم الوطنی کی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا سب سے قریبی دوست ہے اور دونوں ممالک امت مسلمہ کے اہم ترین ملک ہیں ۔

یہ بڑے ہی فخر کی بات ہے کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کے قومی دن کو بھرپور جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وہ سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

تقریب کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے کی، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ حافظ امان اللہ ایڈوکیٹ وائس چیئرمین عبدالشکور ،ذوہیب بشارت ،سجاد خان، چوھدری ذوالفقار علی ، چوہدری افضل، فضل عباس و دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!