جدہ میں خصوصی بچوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد، پروگرام میں خصوصی بچوں کو تربیت فراہم کی گئی

0

خصوصی بچوں کے والدین کو بھی خصوصی توجہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے،سی ای او فائزہ عبدالعزیز

جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں خصوصی بچوں کے دن کی مناسبت سے انڈیپینڈنٹ لرننگ سینٹر ائی ایل سی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خصوصی بچوں کو ان کی تربیت کے حوالے سے ان کی رہنمائی کی گئی۔

انڈیپینڈنگ لرننگ سینٹر ایک تھراپی سینٹر ہے جو اپنے مربوط تربیتی پروگرام پیش کرتا ہے جو بچوں اور نو عمر میں تقریر کی کمی فکری حدود اور طرز عمل کے چیلنجوں کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرتا ہے ۔

سینٹر کی سی او محترمہ فائزہ عبدالعزیز نے بتایا کہ یہ سینٹر جدہ کا پہلا تھراپی سینٹر ہے جو تین زبانوں میں انگریزی اردو اور عربی میں تھراپی پروگرام پیش کرتے ہیں ،اس موقع پہ بات کرتے ہوئے محترمہ فائزہ عبدالعزیز نےمزید بتایا کہ ہم خصوصی ضروریات والے بچوں اور ان کے خاندانوں کو آٹزم انٹروینشن تھراپی، سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی، سکول ریڈینس پروگرام، سماجی مہارت کی تربیت، تعلیمی مدد، والدین کی تربیت اور اس طرح کی دیگر مدد فراہم کرتے ہیں۔

ان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح ٹائم پہ اگر تھراپی سینٹر میں لے آتے ہیں تو وہ بہت جلد ہی عام بچوں کی طرح سے زندگی گزارنے کے قابل ہوں گے۔

اس سلسلے میں انہوں نے بتایا ایک اہم پیش رفت یہ ہے کہ 2019 کے بعد سے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے، مملکت میں انشورنس کمپنیاں اب کچھ علاج اور آٹزم سے متعلق اخراجات کو پورا کرتی ہیں، لیکن بہت سے خاندان ان فوائد سے ناواقف ہیں، اس لیے ہم انہیں ادائیگی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ان کی انشورنس کوریج کے بارے میں تعلیم دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!