سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے صدر سے ملاقات،پاکستانیوں کی واپسی پر گفتگو

ریاض(تارکین وطن نیوز )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی عرب کے سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے صدر عبدالعزیز الدولیج سے پاکستانیوں کی سفری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر بلال اکبر نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود سعودی عرب کا اقامہ رکھنے والے ، انکے اہل خانہ، طلباء، اساتذہ کی سعودی عرب واپسی کے متعلق تفصیلی بات ہوئی تھی ، جنرل سول ایشن اتھارٹی کے صدر کا شکریہ ادا کیا کہ سفارتخانہ اور انکی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے وہ پاکستانی جو سعودی عرب سے دونوں ویکسن لگا کر پاکستان گئے تھے انکی واپسی ہورہی ہے۔

بلال اکبر نے کہا کہ انہیں چند مختلف نکات د یئے اور بتایاکہ وہ پاکستانی طلباء، او ر ا ساتذہ جو چھٹیوں پر پاکستان گئے تھے اور سعودی عرب کی منظور شدہ کوئی بھی دو ویکسین پاکستان میں لگواچکے ہیں،انہیں واپسی کی اجازت دی جائے۔ جوپاکستانی بذریعہ دیگرممالک میں قرنطینہ کرکے سعودی عرب آرہے ہیں انہیں براہ راست پی آئی اے اور سعودی ائرلائنز سعودی عرب آنے کی اجاز ت دی جائے اور سعودی عرب آمد پر قرنطینہ کرایا جائے اس سے پی آئی اے، سعودی ائر لائیز کے ساتھ مملکت کی ہوٹلنگ کاروبار و آمدن میں اضافہ ہوگا۔

پاکستانی سفیر کے مطابق عبدالعزیزالدولیج نے یقین دلایا کہ وہ یہ نکات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے اور آئندہ چند روز میں دوبارہ ملاقات کرکے فیصلہ سے آگاہ کرینگے، سفیر پاکستان نے امید ظاہر کی کہ تمام پاکستان اکتوبر کے تیسرے ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ان سفری پابندیوں سے نجات پا لیں گے ۔

Comments (0)
Add Comment