تاریخی جامعہ مسجد چاند والی محمد نگر لاھور میں روحانیت سے بھرپور تقریب کا انعقاد
27 ویں رمضان کی تقریب قابل دید، مسجد عاشقان رسول ﷺ سے بھری ہوئی تھی
تقریب کے اختتام پر تمام قاری حضرات کو ملبوسات، کیش اور دیگر تحائف سے نوازا گیا
اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ کی تعلیمات کے مطابق شب بھر عبادات کے روح پرور مناظر اور درود سلام کی محافل کا پورے رمضان المبارک و رمضان کے آخری عشرہ میں خصوصی اہتمام لاھور کی پرانی و تاریخی مسجد جامعہ مسجد چاند والی محمد نگر لاھور میں کیا گیا،تقریب جوش و خروش و روحانیت سے بھرپورتھی ،تقریب کا 27 ویں رمضان کا پروگرام قابل دید تھا۔
جب مسجد عاشقان رسول اور غلامان رسول ﷺسے بھری ہوئی تھی بندگان خدا کا جوش قابل دید تھا۔ لیلتہ القدر کی محفل کا آغاز محمد حسن علی نے 27 ویں شب کو ختم قرآن سے کیا آپ کے ساتھی محمد علی رضا اور محمد طلحہ تھے۔جس کے ساتھ ہی شاھد Ptv،علی رضااور ملک فیصل نے نعت رسول مقبول ﷺ کا نذرانہ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا۔خصوصی خطاب قاری محمد بلال کا تھا آپ نے قرآن پاک کی زندگیوں پر اثرات پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
فرمایا کہ حضرت ابی بن کعب کو نبی کریم ﷺنے قرآن پاک سنانے کو کہا تو آپ نے کہا کہ آپ ﷺ صاحب قرآن ہیں آپ کے سامنے میری کیا مجال، پیارے نبی ﷺنے فرمایا اے کعب تمہاری تلاوت کے چرچے آسمانوں پر بھی ہیں۔ایک بار ا بی بن کعب نے بتایا کہ قرآن پاک کی سب سے افضل سورت فاتحہ ھے۔ جبکہ سب سے اہم آیت الکرسی ھے۔
دلکش آواز میں مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام پڑھنے کا شرف ملک شفیق اور علی رضا کو حاصل ھوا۔ محفل ختم قرآن کے بعد مٹھائی محمد ریحان سلیم، دانش علی اور ملک بلال نے حاضرین میں تقسیم کی۔اس موقع پر مسجد کے سابق امام قاری عبدالغفور ،مسجد کمیٹی کے صدر ملک خالد مرحوم اور محمد رفیق بلا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی،نوافل ودعا کا سلسلہ رات بھر جاری رہا،ملک محمد شفیق و برادران نے سحری کا اہتمام کیا۔
ریحان سلیم،محمد نعیم،محمد سبحان،محمد عادل، ملک پرویز، قاری محمد اقبال،محمد وسیم بلا،اصغرعلی،محمد آفتاب، ملک عمران، قاری محمد حسن،خالد حمید،انصر صادق،خلیل احمد غنی،جاوید اسلم زلفی،انور علی، اسلم علی،شیخ محمد پرویز انتظامیہ و معززین میں شامل تھے،تقریب کے اختتام پر تمام قاری حضرات کو ملبوسات ، کیش اور دیگر تحائف سے نوازا گیا۔