پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین کی جنرل باڈی کا باقاعدہ اعلان

کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین نے اتفاق رائے سے جنرل باڈی کا باقاعدہ اعلان کر دیا،پاکستان پریس کلب ملائشیا کے مشاورتی اجلاس میں سینئر صحافی رانا محمد عظیم کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کی باڈی کا اعلان کیا گیا، نئے عہدیداران کے طور پر صدر پریس کلب ملایشیا، پاکستان جاوید الرحمن کھرانہ سینئر نائب صدر،عرفان لطیف سیفی جنرل سیکرٹری، محمد وقار خان ایڈیشنل سیکرٹری ، محمد فاروق ڈوگرفنانس سیکرٹری، خرم عباس شیرازی سیکرٹری انفارمیشن ، ملک واجد علی جبکہ ایگزیکٹیو ممبران میں شاہزیب شاہ جی اور ضیاء الرحمن کھرانہ کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔

پریس کلب کے تنظیمی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان کرنے کے بعد پاکستان میں سیلاب کے بعد کی مخدوش صورتحال اور سیلاب زدگان کی قرار واقعی امداد کی ضرورت پر زور دیا گیا، اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر سینئر صحافی اور PFUJ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی پنجاب میں صحافی کالونی کے قیام پر انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment