مسلم لیگ ن ملائشیا کی باڈی کی تشکیل مکمل ،نثار علی مہر صدر،علی سلطان جنرل سیکرٹری منتخب

کوالالمپور(محمد وقار خان)مسلم لیگ ن ملائشیا کی باڈی کی تشکیل مکمل کرلی گئی ،لیڈر شپ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ملائشیا چیپٹر کی تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد ہائی کمان لیڈر شپ سے اپروول کے ساتھ باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نثار علی مہر صدر مسلم لیگ ن ملائشیا جبکہ علی سلطان کا انتخاب بطور جنرل سیکرٹری کیا گیا۔

دیگر منتخب کردہ عہدیداران میں خرم شہزاد عباسی سینئر وائس پریزیڈنٹ، مرزا عمر بیگ وائس پریزیڈنٹ، عمران ورک فنانس سیکرٹری، حامد یسین سیکرٹری انفارمیشن، محمد صاحب بٹ سوشل میڈیا انچارج، فیصل رفیق مغل میڈیا کوآرڈینیشن انچارج، میڈم عظمی طاہر وومین ونگ انچارج، مائیکل جے انچارج برائے اقلیتی امور اور راشد خان کو لیگل امور کا نگران منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ تقرریاں آئندہ دو سال تک کے لیے فائنل کی گئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment