سعودی عرب کے قومی دن پرہیوی موٹر بائیک ریلی نکالی گئی

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے قومی دن کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے ہیوی موٹر بائیک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں سعودی اور پاکستانی موٹر بائیکرز کے علاوہ دیگر غیر ملکی شہری بھی موجود تھے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں 92 ویں قومی دن کے حوالے سے موٹر بائیک فیڈریشن کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سعودی، پاکستانی سمیت دیگر ممالک کے بائیکرز نے سعودی پرچم لہرا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

saudi arabia national day
Comments (0)
Add Comment