پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کے متحرک کارکن اسد چودھری کی لندن میں پی ایم ایل این کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات

تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں مختلف النوع موضوعات پر بات ہوئی

ملاقات کو دوران محمد اسحاق ڈاراورسابق وزیراعلیٰ گلگت حافظ حفیظ الرحمن بھی موجود تھے

قائد محترم آج بھی پرعزم اورپاکستان کے بارے پرامید ہیں،اسدچودھری

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ کینیڈا کے متحرک کارکن اسد چودھری نے قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سے لندن میں خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے صدر محمد اسحاق ڈار اورسابق وزیر اعلیٰ گلگت حافظ حفیظ الرحمن بھی موجود تھے،اسد چودھری کے مطابق تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں مختلف النوع موضوعات پر بات ہوئی۔

محمد نواز شریف آج بھی پر عزم اور پاکستان کے بارے پر امید ہیں، اپنے دورہ لندن کے دوران اسد چودھری نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے انٹرکانٹینٹل ہوٹل لندن میں منعقدہ ایک چیرٹی ڈنر میں بھی شرکت کی۔

اس ڈنر کا اہتمام بیسٹ وے گروپ کے مسٹر انور پرویز نے کیا تھا، ڈنر کے موقع پر اسد چودھری نے UK کے وزیر داخلہ MP ساجد جاوید سے بھی ملاقات کی۔

Comments (0)
Add Comment