اٹلی کےشہرمیلان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام عیدمیلاد النبیؐ کا جلوس

جلوس میں میلان پاکستانی کمیونٹی اور بچوں سمیت دوسری مسلم کمیونٹی کی بھی بھرپور شرکت

جلوس کے دوران تمام شرکا اور راہگیروں کو میلاد لنگر بھی تقسیم کیا گیا

میلان(نمائندہ خصوصی)پوری مسلم دنیا میں میلاد النبی ؐکے مہینے کا آغاز ہوتے ہی محافل اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے ، اٹلی کے مشہور شہر میلان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام عیدمیلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا۔

عیدمیلادالنبیؐ کا جلوس میلان ریلوے سٹیشن سے شروع ہوا جو کہ شہر کے مرکزی ریپبلک چوک سے ہوتا ہوا واپس میلان ریلوے سٹیشن پر اختتام پذیر ہوا،جلوس میں میلان پاکستانی کمیونٹی اور بچوں سمیت دوسری مسلم کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔

جلوس کے دوران تمام شرکا اور راہگیروں کو میلاد لنگر بھی تقسیم کیا گیا،یہ میلاد النبیؐ کے جلوس پچھلے 12/13 سال سے میلان شہر کے وسط میں جاری ہے ،صرف کویڈ کے دوسال سوشل تدابیر کے تحت جلوس نہ نکالاجاسکا جبکہ اس سال کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ۔

جلوس کے آخر پر اٹالین مسلم ڈاکٹر علامہ مدثر احمد نے اٹالین میں خطاب کیا ، جبکہ علامہ وقاص قادری اور سید غلام مصطفی مشہدی نے رحمت العالمین کے عشق پر دل افروز خطابات فرمائے۔

جلوس کے اختتام پر تمام امت مسلمہ ،پاکستان اور کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، اٹالین پولیس نے سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو احسن طریقے سے سنبھالا ،جس پر انتظامیہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، اسی دوران کھلی فضا میں نماز عصر بھی ادا کی گئی ۔

eid milad minhaj ul quran italy
Comments (0)
Add Comment