سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ کے آؤٹ لیٹ میلے میں نایاب اشیاء کی نمائش لوگوں کی دلچسپی کا باعث

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام ریاض آؤٹ لیٹ Sneak Me کے نام سے ایک میلہ منعقد کیا گیا جس میں میوزیکل پرفارمنس کے علاوہ مائیکل جارڈن، شہزادہ فیصل السعود کے نایاب جوتے بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے تھے۔

ریاض میں اسنیکر میلے کے میوزیم میں مائیکل جارڈن کی مشھور زمانہ فلم شکاگو بلز میں استعمال کئے گئے جارڈن کے دستخط شدہ ایئر جارڈن IV فائر ریڈ اسنیکرز اور نائکی ایم اے جی بیک ٹو دی فیوچر اسنیکرز جیسے جوتوں کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

میوزیم کی پہلی منزل نیلامی سے متعلقہ اشیا پر مشتمل تھی جبکہ دوسری منزل پر عرب دنیا کی مشہور شخصیات کے زیر استعمال ملبوسات خاص طور پر شہزادہ فیصل السعود کے زیر استعمال اشیاء جس میں نایاب Yeezy Nike جوتے شامل تھے، اس کے علاوہ نمائش میں مائیکل جارڈن، بیٹ مین اور سدو ڈنک کے جوتے بھی شامل ہیں۔

میوزیم میں 200 نایاب اشیاء کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل اسٹورز، برانڈز اور ماہر ڈیزائنرز موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment