بریشیاء(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن ویمن لیگ بریشیاء اٹلی کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن بریشیاء میں میلاد النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی ۔میلاد النبیؐ کانفرنس میں سپین سے مہمان خصوصی ڈاکٹر بشری ریاض صدر منہاج ویمن لیگ یورپ نے خصوصی شرکت کی۔
صدر منہاج ویمن لیگ برشیاء سیدہ عارفہ مصطفی مشہدی اور ناظمہ منہاج ویمن لیگ بریشیاء صائمہ ضیاء، صدرمنہاج سسٹر لیگ انم ناظمہ، سسٹر لیگ آفیفہ ضیاء نے ڈاکٹر بشری ریاض کا استقبال کیا ،آپ کے ہمراہ منہاج ویمن لیگ گلراتے سے ربیعہ سرمد اور ایمن احمد نے فیملیز کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور ویمن لیگ بریشیاء کی طرف سے تاج محل ریسٹو رینٹ پر مہمانوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا ۔
میلاد النبیؐ کانفرنس میں نقابت کے فرائض سیدہ عارفہ مصطفی مشہدی صدر منہاج ویمن لیگ نے سر انجام دیے، تلاوت قرآن مجید کی سعادت صائمہ ضیاء نے حاصل کی حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول پاک عائشہ فاروق نے پیش کی، میلاد کانفرنس میں عائشہ علی اور حفصہ علی نے دف پر آقاعلیہ السلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کیے بعد ازاں سسٹر لیگ کی بیٹی زیبا، طوبیٰ، دوحہ نے نعت رسول مقبول پیش کی۔
میلاد النبیؐ کانفرنس میں ڈاکٹر بشری ریاض نے محبت وعشق رسولؐ اور سیرت رسول ؐکے موضوع پر سیر حاصل گفتگو فرمائی اور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لیےخدمات اور پیغام امن وسلامتی کو اجاگر کیا اور عصر حاضر میں منہاج ویمن لیگ کی ضرورت اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
میلاد کانفرنس میں حاضر تمام بہنوں،بیٹیوں اور خواتین نے ادب واحترام سے خطاب سنا اور خطاب کو بہت سراہا۔منہاج ویمن لیگ بریشیاءاٹلی کی اس میلاد کانفرنس میں ڈاکٹر بشری ریاض نےخوش نصیب بہن کو عمرہ کی ٹکٹ اور مہمان بہنو ں ،بیٹیوں کو عرفان القرآن اور قبلہ حضور سیدی شیخ الاسلام کی کتب تعلیم و تربیت کے لیے تحفہ پیش کی ،پروگرام کا اختتام درود وسلام اور اور ڈاکٹر بشری ریاض کی دعااور ضیافت میلاد کے اہتمام کے ساتھ ہوا۔
میلاد النبیؐ کانفرنس کے اختتام پر منہاج ویمن لیگ بریشیااور منہاج سسٹر لیگ بریشیاکی دعوتی تنظیمی تحریکی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔صدر منہاج ویمن لیگ سیدہ عارفہ مصطفی مشہدی نے باجیوں کا تعارف کروایا اور منہاج ویمن لیگ بریشیاء کی تحریکی اور تنظیمی رپورٹ پیش کی ۔
ڈاکٹر بشریٰ ریاض نے ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کی بہنوں، بیٹیوں کی خدمات کو سراہا اور منہاج ویمن لیگ کے کام کومنظم انداز میں کرنےکی ہدایات فرمائی اور منہاج ویمن لیگ کی رفاقت وسنگت کو اختیار کرنے کے لے حضور سیدی شیخ الاسلام کے دستخط شدہ فارم بہنوں، بیٹیوں کو پیش کئے۔
سب بہنوں اور بیٹیوں نے منہاج ویمن لیگ کے ساتھ حضور سیدی شیخ الاسلام کی سنگت وصحبت میں دین اسلام کی خدمت کے لیے خلوص نیت کے ساتھ پر عزم اعادہ کیا۔میٹنگ کا اختتام محترمہ ڈاکٹر بشری ریاض کی دعا کے ساتھ ہوا ۔