پاکستانی ہائی کمیشن ملائشیا میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد
کوالالمپور(محمد وقار خان)27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مداخلت اور وادی پہ غاصبانہ قبضے کے خلاف یاداشت کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن ملائشیا میں ایک تصویری نمائش منعقد کی گئی،جس میں ہندوستانی فوج کے نہتے کشمیری عوام پہ کیے جانے والے ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا ۔
تصویری نمائش گیلری کا افتتاح ہائی کمشنر آف پاکستان محترمہ آمنہ بلوچ نے کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی خواہشات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا چاہیے۔
گزشتہ 75 سال میں ان گنت نہتے کشمیریوں کو شہید اور زخمی کیا گیا اور ان 75 سالوں میں کشمیریوں پہ بے جا مظالم ڈھا کر انکو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا۔
تصویری گیلری کی نمائش میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین ، پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا کے تمام آفیسرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔