کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان پریس کلب ملائشیا کے اراکین نے معروف صحافی ارشد شریف کی بے رحم شہادت کے واقعہ پر ہائی کمشنر آف پاکستان محترمہ آمنہ بلوچ کو ایک احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔
مراسلہ میں پاکستان فارن آفس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کا چوتھا ستون ہوتے ہیں۔
لہٰذا وطن عزیز میں صحافیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور شہید ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جا ئے تاکہ آئندہ کوئی اور شخص یا گروہ ماورائے قانون اقدامات سے باز رہیں ۔