یومِ سیاہ کشمیر کے حوالےسےسفارتخانہ پاکستان پیرس میں تقریب کا اہتمام،پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پیرس(سلطان محمود)یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے آج سفارتخانہ پاکستان پیرس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK)میں بھارت کے جبری تسلّط کے نتیجے میں ہونے والے ظلم و استبداد پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر محترمہ حذیفہ خانم نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 75 سال قبل بھارتی سیکورٹی فورسز نے کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف جموں و کشمیر کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔

محترمہ حذیفہ خانم نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل IIOJK میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی رہی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کشمیری کمیونٹی کے مقررین نے اپنی تقاریر میں مقبوضہ کشمیری (IIOJK) کے عوام کے حق خودارادیت کے مقصد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر چانسری میں ایک تصویری نمائش بھی لگائی گئی جس کے ذریعے بھارتی فوج کے جبری تسلّط کے نتیجے میں ہونے والے ظلم و بربریت اور IIOJK میں کشمیریوں کی حالت زار کو اُجاگر کیا گیا۔

سفارتخانہ پاکستان پیرسیومِ سیاہ کشمیر
Comments (0)
Add Comment