جموں کشمیر ڈیموکرٹیک فورم فرانس کے زیرانتظام 27 اکتوبریوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

پیرس(سلطان محمود)جموں کشمیر ڈیموکرٹیک فورم فرانس کے زیر انتظام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ یہ مظاہرہ پیرس کے پلس دے ریپپلک کے مقام پر کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں فرانس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

احتجاجی مظاہرین کے ہاتھ میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انڈین مظالم بارے الفاظ اور تصاویر تھی ۔ احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ءانسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاءقائم کر رکھی ہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت ایک غاصب طاقت ہے اور دنیا کو اس کا مکروہ چہرہ دکھانا از حد ضروری ہے۔

کشمیر کے مظلوم عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی تک دنیا بھر کے تمام فورمز پر کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھائی جائے گی اور دنیا کو بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم ، غیر آئینی اقدامات ، بارے میں آگاہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتاکر جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف قبضہ جما لیا تھا۔

جموں کشمیر ڈیموکرٹیک فورم فرانس
Comments (0)
Add Comment