کوالالمپور(محمد وقار خان)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان پہ ہونے والے حملہ کے بعد پاکستان پریس کلب ملائشیا کے ایک ہنگامی اجلاس میں صدر پریس کلب عرفان سیفی نے کہا کہ وطن عزیز میں عدم برداشت کا یہ تسلسل ختم ہونا چا ہئے ۔
اختلاف رائے کسی بھی معاشرے اور جمہوریت کا حسن ہے ، کسی کی جان لے کے ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے والا کبھی بھی ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے مذید کہا کہ ارشد شریف جیسے دھیمے مزاج کے صحافی پہ متعدد ایف آئی آرز ، کے بعد انکا ملک چھوڑنے پہ مجبور ہوجانا اور اسکے بعد یکے بعد دیگرے کئی صحافیوں کا ملک سے ہجرت کرجانا،اور اب یہ واقعہ ایسے واقعات ہیں جن سے ملک دشمن قوتیں ہماری بین الاقوامی ساکھ کو اپنے زہریلے پراپیگنڈہ سے متاثر کرسکتی ہیں۔
اجلاس میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کے دیگر اراکینِ ملک واجد،سید خرم عباس، فاروق ڈوگر،وقار خان اور اویس تاج چو ہدری نے اپنے اپنے الفاظ میں مذمت کی ۔