ویانا:پی ٹی آئی آسٹریا کاعمران خان پر ہونیوالےقاتلانہ حملے کیخلاف6 نومبر کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

پی ٹی آئی آسٹریا کا ہنگامی اجلاس 21 ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا گیا، عمران خان پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت

ہم عمران خان کے ساتھ تھے،ساتھ ہیں اور ساتھ ر ہیں گے،رہنما پی ٹی آئی آسٹریا

ویانا(محمد عامر صدیق)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا پاکستان وزیر آباد میں عمران خان پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس 21 ڈسٹرکٹ میں طلب کیا گیا ۔

جس میں ویانا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان پر ہونے والی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں میڈیا کوآرڈینیٹر ریاض بلوچ،مرکزی راہنما پی ٹی آئی آسٹریا علامہ غلام مصطفی بلوچ، ڈاکٹر اشتیاق احمد، عبدالستار مہر، محسن بلوچ، رانا شرافت،صدر اورسیز آسٹریا، رانا محمد ادریس،جمال احمد، قاری شبیر بلوچ، ندیم احمد کے علاوہ دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

اس ہنگامی اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ 6 نومبر بروز اتوار کو ویانا شہر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ علامہ غلام مصطفی بلوچ نے کہا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ ہم ہر گز ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

عمران خان کے ہم ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ ر ہیں گے ۔ عمران خان نے جو خواب دیکھا تھا وہ ضرور پورا ہو گا ۔

پی ٹی آئی آسٹریا
Comments (0)
Add Comment