پیرس:چوہدری سلیم بوڑا کی جانب سے حاجی عبدالحمید،ماسٹر یعقوب اورملک ناصرکے اعزازمیں ناشتے کااہتمام

فرانس(رپورٹ:سلطان محمود)پیرس کی مشہور کاروباری اور سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سلیم بوڑا کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے حاجی عبدالحمید، ماسٹر یعقوب اور ملک ناصر کے اعزاز میں لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں ناشتے کا شاندار اہتمام کیا گیا۔

ناشتے کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،چوہدری سلیم بوڑا نے عمرہ کرنے والے حضرات کو مبارکباد پیش کی اور دیگر مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی آمد میرے لئے باعث فخر ہے،تلاوت قرآن پاک کے بعد حافظ معظم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی،جن مہمانوں نے اس ناشتے کی دعوت میں شرکت کی ان میں چوہدری مختار ،چوہدری افضل لنگاہ،چوہدری اعظم، لالہ افضال،چوہدری لیاقت شیر، ریاضت الیاس،حاجی نثار،عبدالصبور بٹ،حاجی مزمل حسین،چوہدری شاھین، چوہدری افضال ڈھل،چوہدری محمد نعیم اور شیخ اصغر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

پیرس میں علی الصبح سے موسلادھار بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا تھا اس موسم میں پائے، نہاری، لاھوری چنے، حلوہ پوری اور لسی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔

مہمانوں نے اس پرتکلف ناشتے کے لئے چوہدری سلیم بوڑا کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں اس طرح کا گرم گرم ناشتہ اپنا ہی مزہ دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ چو ہدری عدیل گوندل نے فرانس میں ناشتے کا اہتمام کرکے پاکستان کی یاد تازہ کردی ہے۔

بعد میں حافظ محمد صدیق نے دعائے خیر کی، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عمرہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے اور دیگر کو بھی اپنے گھر کی حاضری کی توفیق عطا فرمائے آمین،ناشتے کے بعد مہمانوں کی گرم گرم چائے سے بھی تواضع کی گئی ۔

چوہدری سلیم بوڑا
Comments (0)
Add Comment