پی ٹی آئی فرانس کا اہم اجلاس،چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

فرانس(رپورٹ: سلطان محمود) پیرس میںپاکستان تحریک انصاف فرانس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں عہدیدران اور ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں پاکستان کی موجودہ صورت حال اور سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل بارے تفصیلی بحث کی گئی اور وزیر آباد حملے میں جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن معظم گوندل کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

پی ٹی آئی فرانس کا اہم اجلاس
Comments (0)
Add Comment