پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار کو یو اے ای کا "گولڈن ویزا” مل گیا

حکومت امارات نے انہیں ان کی فنکارانہ خدمات پر دس سالہ ویزا دیا ہے

گولڈن ویزا ملنے پر میں حکومت امارات کا شکر گزار ہوں،عظیم ڈار

دس سالہ ویزاملنے پر عظیم ڈار کو دوست و احباب کی طرف سے مبارکباد

دبئی (طاہر منیر طاہر) فنکارانہ خدمات کی بنیاد پر حکومت متحدہ عرب امارات نے پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار کو دس سالہ گولڈن ویزا عطا کر دیا ہے۔

گولڈن ویزا ملنے پر عظیم ڈار نے حکومت متحدہ عرب امارات کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

عظیم ڈارکا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت نے انہیں ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے گولڈن ویزا دیا ہے۔

دس سالہ گولڈن ویزا ملنے پرعظیم ڈار کوان کے دوست و احباب کی طرف سے مبارکباد کے سیکڑوں پیغامات وصول ہو ئے ہیں۔

جبکہ آرٹسٹ عظیم ڈار کو گولڈن ویزا ملنے پر لندن سے آئی شاعرہ سیدہ کوثر نے بھی دلی مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈارگولڈن ویزا
Comments (0)
Add Comment