اوورسیز پاکستان کا اثاثہ،جو ملک کی معیشت میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،سفیر پاکستان عاصم افتخار

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود ) فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار نے چارج سنبھالتے ہی فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی ہے ۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ فرانس اور پاکستان تعلقات میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

سفیر پاکستان نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔

اور سیز پاکستان کا اثاثہ ہیں جو ملک کی معیشت میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں فرانس میں مقیم کمیونٹی کے افراد نے سفیر پاکستان کو خوش آمدید کہا اور ان سے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے سوالات کئے ۔

سفیر پاکستان نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

ambassador asim iftekharfranceسفیر پاکستان عاصم افتخارفرانس
Comments (0)
Add Comment