پاک فوج ISI خدا کی نعمت

خدا خدا کرکے قوم ایک بڑی ا ذیت اور ہیجانی کیفیت سے نکلی جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہوئے وزیراعظم کی سمری پر صدر عارف علوی نے تقرریوں کی منظوری دیدی جنرل عاصم منیر اعزازی شمشیر یافتہ DG ملٹری انٹیلی جنس ISI کے سربراہ کور کمانڈر گوجرانوالہ رہ چکے یہ بھی اچھی بات ہے کہ جنرل ساحر شمشاد کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف نامزدگی سے کوئی افسر سپر سیڈ نہیں ہوا اور پی ڈی ایم کے لیڈروں نے آپس میں مشاورت کی ‎ اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچے اپنے قیام کے دوران زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات و مشاورت کی یہ تعینا تی کا معاملہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ہم نے ہما لیہ کی چوٹی سر کرنی ہے۔

ہر سیاسی پارٹی اس کوشش میں لگی ہوئی تھی کہ کوئی اپنی پسند کا آرمی چیف لگادیا جائے لیکن ہما رے لیڈروں کو سمجھ لینا چا ہئے کہ آرمی چیف ادارے اور ریاست کا ہوتا ہے اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھتا ہے نہ کے لیڈروں کے مفاد کو فوجی قیادت کی تقرری کیلئے سینیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک میں استحکام کا بھی باعث ہوتا ہے سننے میں آرہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے، لگتا ہے مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی ہے پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔

زلزلہ ہو سیلاب ہو یا دہشتگردی ہر محاز پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا پاکستان چونکہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں نہ صرف پاک فوج کے جوان بلکہ بزرگ خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے پاک فوج کا ماضی ملکی سلامتی یکجہتی دفاع آزادی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے بڑا سنہرا اور شاندار رہا ہے آزادی کے صرف اٹھارہ سال بعد ستمبر 1965 میں بھارت کی جانب سے وطن عزیز پر حملہ کیا گیا تو پاک فوج نے جس جواں مردی سے بھارتی فوج کا مقابلہ کیا اور ان کو شکست سے دو چار کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اس وقت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت ہو ئی عرب اسرائیل جنگ عراق کویت جنگ اور خلیج کی جنگ میں حلیف عرب ممالک کی فوجی امداد کیلئے بھی نمایاں خدمت انجام دیں بڑی کاروائیوں میں آپریشن بلیک تھنڈر سٹارم آپریشن راہ راست اور آپریشن رد الافساد اور ضرب العضب شامل ہیں ۔

پاکستان کے تمام دشمن ممالک 2030 سے پہلے پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ کی 18 خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے اگر پاکستان کو 2030 تک ختم نہ کیا گیا تو پاکستان سپر پاور بن سکتا ہے اگر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اس ملک سے ہٹادو تو پاکستان کا حال عراق شام جیسا ہونے میں ذرا بہی دیر نہیں لگے گی ملک دشمن عناصرکی سازش کوسمجھو اورپاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان کے لیے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ملک دشمن سیاسی عناصر میڈیا پر اور سوشل میڈیا پر پاکستان پاک فوج اور آئی ایس آئی کو شدید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے ان سیاسی ملک دشمن عناصر کے خلاف آپس میں متحد ہوجائیں فرقہ واریت سے دور رہیں اور پاکستان پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بولنے کی بجا ئے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کا بازو بن جائیں ۔

سیاسی ملک دشمن عناصر کے بازو توڑ کر ر کھ دیں اسلام کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم ترین قلعہ ہے اور پاکستان تب تک فتح نہیں ہو سکتا جب تک پاک فوج موجود ہے اپنی ہی فوج کو شکست دینے میں دشمن کا ہاتھ نا بنیں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس وقت فوج کی قیادت سنبھال رہے ہیں اس وقت ملک بحران کا شکار ہے انہیں پیچیدہ سیاسی داخلی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا جبکہ سب سے ترجیحی بحران معاشی ہے ملک میں سیلاب بے روزگاری بدامنی بھوک اور افلاس ماہانہ بلوں کی ادائیگی ہے پاکستان میں ہر ادارے سیاسی پارٹی یہاں تک کہ سول سوسائٹی سے غلطیاں ہوئی ہیں ان غلطیوں سے سبق سیکھنا اور آگے بڑھنا ہوگا ماضی میں فوج کی مداخلت کی وجہ سے ملک میں جمہوریت جڑیں پکڑنے میں ناکام رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو شکوک و شبہات ہیں کہ فوج غیر سیاسی رہے گی جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم حفظ کیا ہے امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے آج جنرل عاصم منیر کو قوم سے 1965 کی جنگ میں قوم میں جو اتحاد اور جذبہ موجود تھا اور فوج سے محبت تھی اسکی سخت ضرورت ہے۔

پاک فوج ISI خدا کی نعمت
Comments (0)
Add Comment