ویانا(محمد عامر صدیق)آسٹریا بھر میں کل ریلوے ملازمین ہڑتال کریں گے ۔ کل پیر سے آسٹریا بھر میں ریلوے ٹرینیں نہیں چلیں گی ۔
تقریباً 50 ہزار ریلوے ملازمین کی اجرت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ ملازمین نے اپنی ماہانہ تنخواہ پر مزید 400 یورو کا مطالبہ کیا تھا، آسٹریا بھر میں تقریبا 5 ہزار ٹرینیں 24 گھنٹے رک جائیں گی۔
حکومت نے حال ہی میں اجرت میں 8.44 فیصد اضافے کی پیشکش کی ہے۔ لیکن یونین نے اتوار کو اسے مسترد کر دیا۔
اب اتوار کی شام سے منگل کی صبح تک، نائٹ جیٹ اور یورو نائٹ کنکشن پر ٹرینیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔ ریلوے پابندیوں، تاخیر اور منسوخی کی تفصیلات کا اعلان او بے بے سوشل میڈیا چینلز اور اسکوٹی ٹائم ٹیبل کی معلومات میں کرے گا۔