کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے جگہ کو احتجاجی بینرز اور کیمپس سے بھر دیا

جنیوا(زاہد مصطفیٰ اعوان)جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل کے 48 و یں اجلاس کے موقع پر یورپ بھر میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے بینر زاور احتجاجی کیمپ کا ا نعقاد کیا ہے ۔

منتظمین احتجاجی کیمپ کا کہنا ہے کہ کیمپ کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنا ہے اور ان مظلوموں کی آواز عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

کشمیریوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کے بنیادی حقوق پر بھارتی ڈاکہ زنی کو روکے، اجلاس کے دوران کیمپ کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل میں دنیا بھر سے سفارت کار ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اس موقع پر موجود ہوتی ہیں ۔

احتجاجی کیمپ میں لوگوں کو پمفلٹ تقسیم کی گئی جس پر کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا گیا ۔ احتجاجی کیمپ کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment