پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن یواےای نے متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے منایا

کیک کاٹا گیا اور متحدہ عرب امارات کے اور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا

ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اس دوسرے گھر کو سجانے سنوارنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،انجینئر زبیر خان

پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن آئندہ بھی یواےای کے ہر خوشی کے موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لےگی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن یواےای کی طرف سے دبئی میں متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے منایا گیا، یواےای کے قومی دن کے موقع پر پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف امتیاز غازی کو حاصل ہوا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض حنیف خان نے سرانجام دیئے سیکرٹری جنرل خلیل بونیری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں بختیار خٹک، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر عبداللہ خان اور پی ٹی آئی کے صدر نواز خان جدون نے بھی خطاب کیا، تقریب کے دوران مہمانوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔

امتیاز غازی، فضل ربی اورعلی احمد کو ممبر شپ سرٹیفکیٹ اور بہترین کارکردگی پر وقار احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،پروگرام کے آخر میں پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کے صدر انجینئرزبیر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنے اس گھر سے بہت پیار ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اس دوسرے گھر کو سجانے سنوارنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تقریب کے آخر میں کیک کا ٹ کر متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا،تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے مقصود نعیم اور جاوید سہیل کے ساتھ پاک خیبرونگ کے شیر اکبر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری نے بھی شرکت کی۔

خیبر ٹی وی کے زمرد بونیری، زمان خان، آصف خان، فضل امین، شہاب ناصر، سعدیہ عباسی، سبحان اللہ، لیاقت، لالہ تیمور خان، ذاھد خان، قاسم نورکریم، امجد باچہ حماد اور امجدعلی خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئندہ بھی پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن اسی طرح اتفاق و اتحاد کے ساتھ یواےای کے ہر خوشی کے موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لےگی۔

پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن یواےای
Comments (0)
Add Comment