روزنامہ جذبہ کے چیف ایڈیٹر ایم داؤد خان کے انتقال پر امارات میں تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) متحدہ عرب امارات نے کیا

ایم داؤد خان مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) روزنامہ جذبہ کے چیف ایڈیٹر ایم داؤد خان گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے سے پاکستان میں انتقال کر گئے۔

ایم داؤد خان روزنامہ جذبہ کے بانی راجہ طارق محمود کے برادر نسبتی، اسسٹنٹ کمشنر راجہ عمر طارق، منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ راجہ تیمور طارق اور ترجمان ایم این اے چودھری حسین الٰہی راجہ منصور کے ماموں تھے۔

مرحوم ایم داؤد خان ایک عرصہ تک روزنامہ جذبہ کے چیف ایڈیٹررہے اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھاتے رہے، مرحوم ایک شریف النفس انسان اور اعلیٰ پائے کے صحافی تھے۔

ایم داؤد خان کے انتقال پر تمام صحافتی حلقوں، ان کے عزیز و اقارب اوردوست و احباب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اس سلسلہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) متحدہ عرب امارات کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت اشفاق احمد صدرپی جے ایف ہوا جس میں یہاں کی صحافی برادری نے شرکت کی۔

تعزیت کرنے والوں میں خالد محمود گوندل اوورسیز ایڈیٹر روزنامہ جذبہ، سہیل خاور، سبط عارف، سعدیہ عباسی، طاہر منیر طاہر، حافظ زاہد علی، امجد قاسمی، جمیل خان، ارشد انجم، عارف شاہد، احمد قریشی، ارشد چودھری، شیخ ایم پرویز، منظور بھٹی اور پاکستانی کمیونٹی امارات کے لوگ شامل ہیں۔

روزنامہ جذبہ کے چیف ایڈیٹر ایم داؤد خان مرحوم کے لیے متذکرہ تمام لوگوں نے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

roznama jazba M daud khanتعزیتی ریفرنسچیف ایڈیٹر ایم داؤد خانروزنامہ جذبہ
Comments (0)
Add Comment