وزیر اعظم عمران خان کے مشیر عثمان ڈار کے اعزاز میں پی ٹی آئی جرمنی کے سینئر نائب صدر رانا محمد وسیم کا عشائیہ

فرینکفرٹ(تارکین وطن نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام کامیاب نوجوان کےچیئرمین عثمان ڈار کے اعزاز میں تحریک انصاف جرمنی کے سینئر نائب صدر رانا محمد وسیم کی طرف سے فرینکفرٹ میں پر تکلف عشا ئیہ دیا گیا ۔

عشائیہ میں طارق بھٹی،ثقلین شاہ،پی او ایف یورپ کے صدر چوہدری اعجاز،گل احمد ڈار،شیراز گیلانی،عنصر بٹ،چوہدری پرویز اختر کائرہ،چوہدری عرفان کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات،پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف جرمنی کے کارکنان نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔

تقریب کے شرکا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر عثمان ڈار سے مختلف سوالات کئے اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ اور پاکستا نیمعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے بھرپور مقدمہ لڑے گی۔

پر تکلف عشائیے کے انعقاد اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کرنے پر عثمان ڈار نے تحریک انصاف جرمنی کے سینئر نائب صدر رانا محمد وسیم کا شکریہ ادا کیا اور اووسیز پاکستانیوں کے مسائل وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،پاکستان کی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ تک پہنچانے اور انہیں حل کروانے کا وعدہ کیا۔آخر میں رانا محمد وسیم نے عشائیہ تقریب میں شرکت پر عثمان ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment