شاہ محمود قریشی کا ڈینش ہم منصب سے پاکستانی مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب سے پاکستانی مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے وزیرخارجہ آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔وزارت خارجہ میں پاکستان اورڈنمارک کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ہوئے ۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نےڈینش ہم منصب کےساتھ ٹریول ایڈوائزی پرنظر ثانی کا مطالبہ بھی کیا۔مذاکرات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،ڈنمارک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستانیوں کی ایک کثیرتعداد ڈنمارک میں مقیم ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے معاونت پرشکر گزار ہیں۔بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات دےرہےہیں، ڈینش کمپنیاں،پاکستان میں سرمایہ کاری سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment