گوجرخان(نیوز ڈیسک)صندل روڈ پر رات گئے قتل کی واردات خالد شریف نے گھر میں گھس کر اپنے سگے بھائی ساجد شریف کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول چند دن پہلے بیرون ملک سے اپنے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں پاکستان آیا ہوا تھا۔ گھر کے باقی افراد کسی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روزگھریلورنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا۔
واقعہ کامقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیاگیا۔