کینیڈا کا ساڑھے چارلاکھ تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا نے 4لاکھ37ہزار سے زیادہ غیر ملکیوں کو میں مستقل سکونت فراہم کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ لیبر مارکیٹ بہتر بنانے کے لیے امیگریشن کا عمل تیز کر رہی ہے۔ حکومت نے 2022 ء کے لیے 4لاکھ 31ہزار سے زیادہ لوگوں کو مستقل سکونت دینے کا ہدف رکھا تھا۔

وزارت مہاجرت کا کہنا ہے کہ اس نے کینیڈا کی تاریخ میں لوگوں کی سب سے بڑی تعداد کو ملک میں مستقل رہائش دی ہے ۔

واضح رہے کہ کینیڈا افرادی قوت کے لیے تارکین وطن پر انحصار کرتا ہے۔

Canada's announcement to grant citizenship
Comments (0)
Add Comment