بلاول بھٹو زرداری روشن پاکستان کی واحد اُمید ہیں،پی پی پی کینیڈا

انٹاریو (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کینیڈا کے زیر اہتمام بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی پی پی کینیڈا کے صدر جاوید گجر، جنرل سیکریٹری طاہر راؤ، انفارمیشن سیکریٹری عرفان ملک، پی پی پی انٹاریو کے صدر مصدق اکرام، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کھوکھر، جنرل سیکریٹری ٹورنٹو حیدر علی، شفیق راجہ، معروف پاکستانی کینیڈین صحافی اشرف خان لودھی اورسنی سمیت دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو سراہا اور ان کی سیاسی بصیرت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں اور ان کی قیادت میں پی پی پی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے جن میں معاشی بحران، دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت میں ملک کو ان مسائل سے نکالنے کی صلاحیت موجود ہے اور پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے ان کی لمبی عمر اور صحت کے لیے دعا کی۔

36ویں سالگرہبلاول بھٹوبلاول بھٹو زرداری کی سالگرہپاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا
Comments (0)
Add Comment