اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنیوا کانفرنس میں اقوام عالم نے جس طرح پاکستان کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کیا اس کا سہرہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کامیاب خارجہ پالیسی کے سر ہے۔
پاکستان کی اس مالی کامیابی سے عمران خان کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں، بنی گالہ اور زمان پارک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے جو کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے ۔
عمران اقتدار سے علیحدگی کو برداشت نہیں کر سکا اور اپنے حواس کھو بیٹھا ہے۔