فرانس؛ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،متعدد گرفتار

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھاکر 64 سال کرنے کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کے باعث فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں مقامی اور علاقائی ٹرین سروس ٹھپ ہوگئی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائمری اسکولز بھی بند رہے۔

کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے پولیس نے مظاہروں میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ریفائنریز کے شعبوں میں بھی ہڑتال کی گئی، پیرس میں 80 ہزار افراد نے ریلی نکالی اور سرکاری شعبوں میں ہڑتال کی گئی۔ پیرس کا ریلوے نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

حکومت کے پینشن منصوبے کے خلاف فرانس کے 200 شہروں میں مظاہرے کیے گئے جس میں دس لاکھ افراد نے شرکت کی۔ کئی شہروں میں لوگوں نے زومبیز کا روپ دھار کر ڈانس کیا۔

فرانسیسی صدر نے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سختی سے مخالفت کی جارہی ہے۔

fdmoverseaspakistanisاحتجاجی مظاہرہاوورسیز پاکستانیبیرون ملک مقیم پاکستانیفرانس
Comments (0)
Add Comment