انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ محسن نقوی اگلے الیکشن کو صاف شفاف اور غیر جانبدار یقینی بنائیں گے۔
جاوید گجر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کا تقرر آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق کیا ہے اور پی ٹی آئی اور عمران خان کا اس تقرری پر واویلا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
جاوید گجر نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے الیکشن کی تیاری کریں۔