پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی خصوصاً پاک سعودی کرکٹ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل سے ملاقات کی ہے۔

دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی خصوصاً پاک سعودی کرکٹ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاوید آفریدی نے پرنس سعود بن مشعل کو پشاور زلمی کی جانب سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید آفریدی نے پرنس سعود بن مشعل کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

پرنس سعود بن مشعلپشاور زلمیجاوید آفریدیسعودی کرکٹ فیڈریشن
Comments (0)
Add Comment