پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے تعاون سے سی ای او سمٹ کا انعقاد

کتاب، پاکستان کے 100بہتر پیپر فارمنگ سی ای او اینڈ کمپنیز کے بین الاقوامی باب کی رونمائی

دی ہیگ (تارکین وطن نیوز) ایمسٹرڈیم کے مقامی ہوٹل میں پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے تعاون سےسی ای اور سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر معروف لائف کوچ اور صدر سی ای او کلب پاکستان اعجاز نثار نے خطاب کیا اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب، پاکستان کے 100بہتر پیپر فارمنگ سی ای او اینڈ کمپنیز کے بین الاقوامی باب کی رونمائی کی گئی۔

سمٹ میں سفارتخانہ پاکستان کےکمرشل اتاشی راؤ رضوان الحق، سماجی شخصیت سارا احمد، پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب، جنرل سیکرٹری شیخ ظفر ،فنانس سیکرٹری سرور شیخ، ڈاکٹر اجمل صدیق ، ملک یاری ، محمد ریاض اعوان، چوہدری محمد اکرم ، احسان باری، ارشد اعوان، غلام شبیر، عامر بٹ ، طارق محمود ، رشید زیدی ، جمیل شیخ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Pakistan Business Forum Holland
Comments (0)
Add Comment