مسلم لیگ (ن )سویڈن کے وفد کی صدر مسعود منہاس کی قیادت میں بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات،اوورسیز کے مسائل پر گفتگو

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے ایکٹنگ صدر مسعود منہاس کی قیادت میں چار رکنی وفد بشمول سرپرست مسلم لیگ (ن )سویڈن غلام محمد بھلی ، سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ اور سیکرٹری مالیات حسن غلام نے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، مسلم لیگ ن کی تنظیم کی کارکردگی اور اوورسیز کے مسائل زیر گفتگو آئے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن سویڈن کی گزارشات کو غور سے سنا اور نئے آنے والے ممبران ندیم طاہر ، رضوان بھٹی ، احسن شریف ، ثقلین سرفراز، فہد ملک ، خرم چیمہ ، میاں یاسر، عرفان چوہدری ،باسط حفیظ ، فہد وقاص اور راجہ ابراہیم کو مسلم لیگ ن میں میں خوش آمدید کہا اور وعدہ کیا کہ انکے مزید عہدوں اور سویڈن معاملات بارے میں محترم اسحاق ڈار سے ہدایت لیں گے اور جلد مطلع کریں گے۔

سرپرست مسلم لیگ ن سویڈن غلام محمد بھلی ، مسعود منہاس ، کاشف عزیز بھٹہ اور حسن غلام نے میاں محمد نوازشریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کو سراہا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب کے مین سٹریم میں خود آنے سے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا موقع ملے گا اور تحریک انصاف کے پراپیگنڈے کو زائل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو قائد کی سالگرہ کے موقع پر سویڈن آنے کی دعوت دی۔

مسعود منہاس ایکٹنگ صدر مسلم لیگ ن سویڈن نے مسلم لیگ ن سویڈن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ،حسن غلام نے تجارت بڑھانے اور تاجر فرینڈلی پالیسیز بنانے کا کہا اور کاشف عزیز بھٹہ نے اسلام آباد میں سویڈن ایمبیسی کی بندش اور ویزا سروسز کی بحالی پر نظر ڈالنے اور دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے محترم اسحاق ڈار کی توجہ کی درخواست کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )سویڈن کیساتھ آج راچڈیل برطانیہ میں لنچ پر بہت اچھی ملاقات رہی۔ انشاللہ منشور کے مطابق تارکین وطن کی دادرسی اور نمائندگی کیلئے پاکستان میں قانون سازی اور فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں مالمو سے کوآرڈینیٹر اسد ایاز ،چیئرمین جنید نواز چوہدری،ہیڈ آف یوتھ عرفان نیاز چوہدری،ہیڈ آف ٹریڈ میاں زین ،سینئر نائب صدر شکیل چوہدری،انفارمیشن سیکرٹری سید جواد حیدر شاہ بخاری ،نائب صدر حسن چوہدری ،نائب صدر طارق چوہدری،نائب صدر رضوان بھٹی اور سویڈن میں مقیم تمام لیگی اوورسیز ساتھیوں کیلئے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلم لیگی ساتھی ہی ہمارا اثاثہ ہیں۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انشااللہ قائد کی سالگرہ کا دن ملکر منائیں گے۔ سویڈن وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ بعدازاں بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی پرتکلف ظہرانہ سے تواضع کی اور مہمانوں کو اپنی کتاب’’پاکستان کا سفر‘‘ دیکر رخصت کیا۔

بیرسٹر امجد ملکمسعود منہاسمسلم لیگ (ن )سویڈن
Comments (0)
Add Comment